آئیے کچھ نیا سیکھتے ہیں
[1] آپ ٹائگر(چیتا) اور لائن (شیر) تو جانتے ہی ہیں ، کیا آپ لائگر اور ٹائگون جانتے ہیں؟
Liger (لائگر) وہ مخلوط النسل(دوغلا) جانور ہےجو ’ نر شیر‘ اور ’مادہ چیتا‘ کے جنسی ملاپ سےپیدا ہو،یعنی لائیگر کا باپ شیر ہوتا ہے اور ماں مادہ چیتا ہوتی ہے۔
Tigon (ٹائگون) وہ مخلوط النسل(دوغلا) جانور ہےجو ’ نر چیتا‘ اور ’مادہ شیرنی‘ کے جنسی ملاپ سےپیدا ہو،یعنی ٹائگون کا باپ چیتا ہوتا ہے اور ماں مادہ شیرنی ہوتی ہے۔
[2] کیا کمپیوٹر کی اپنی کوئی زبان ہے ؟
کمپیوٹر Binary Code سمجھتا ہے ، جو ’ 1& 0 ‘ ’صفر اور ایک‘ میں کام کرتا ہے، کمپیوٹر بذات خود انگلش ،لاطینی ،ہندی،اردو یا کوئی اورزبان نہیں سمجھتا ہے ۔
[3] عیسوی اور ہجری سن کی اصطلاح
اصطلاحِ عیسائی : B.C – A.D
[B.C – Before Christ] یعنی قبل مسیح
[A.D – Anno Domini ] یہ لاطینی زبان کا لفظ ہے جس کا انگلش میں ترجمہ [In the year of our Lord]ہے،جسےبعدِمسیح( سن عیسوی) سے جانا جاتا ہے۔
اصطلاحِ سیکولر : C.E – B.C.E
[C.E – Common Era]عام سن ، اس سے سن عیسوی مراد ہے ۔
[B.C.E – Before Common Era] قبلِ عام سن ، اس سے ’’ قبل مسیح ‘‘ مراد ہے۔
نوٹ: اصطلاحِ عیسائی میں ان کا مذہبی عقیدہ داخل ہے اس لئے سیکولر یعنی غیر مذہبی لوگوں نے ایک الگ اصطلاح قائم کرلی ہے ۔
[B.P – Before Present] آج سے قبل
ہجری سن کی اصطلاح :
[A.H – Anno Hegirae] یہ لاطینی زبان کا لفظ ہے جس کا انگلش میں ترجمہ [In the year of the Hijra]ہے، یعنی بعدِ ہجرت مدینہ جسے ہم ہجری سال سے جانتے ہیں ۔
[B.H – Before the Hijra] یعنی قبل ہجرت ۔
[4] Eurasia (یوریشیا) کس کو کہتے ہیں؟
’یورپ اور ایشیا ‘ ان دو بر اعظموں کا مشترکہ نام ’ یوریشیا ‘ ہے ۔ بالفاظ دیگر یوں کہہ سکتے ہیں کہ یورپ اور ایشیا کو ایک ساتھ ملاکر یوریشیا کہا جاتا ہے۔
[5] کیا آپ ڈیجیٹل ڈاٹا کی پیمائش اور اس کی سائز جانتے ہیں؟
Bit: بِٹ ؛ ڈیجیٹل انفارمیشن کی بنیادی اکائی ہوتی ہے یعنی صرف زیرو یا ایک ۔
1] 8 Bits = 1 Byte
2] 1024 Bytes= 1 KB [KiloBytes]
3] 1024 KB= 1 MB [MegaBytes]
4] 1024 MB= 1 GB [GigaBytes]
5] 1024 GB= 1 TB [TeraBytes]
6] 1024 TB= 1 PB [PetaBytes]
7] 1024 PB= 1 EB [ExaBytes]
مزید معلوماتی تحریر کیلئے ہماری ویب سائٹ علم کی دنیا ڈاٹ اِن سے جڑے رہیں ۔شکریہ
www.ilmkidunya.in