ہماری پالیسی

رازداری قوانین( Privacy policy) 

علم کی دنیا ڈاٹ اِن میں ہم آپ کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ 

ہماری اس ویب سائٹ کو استعمال کرنے سے پہلے آپ کے لیے ہمارے بارے میں اور ہماری حفاظتی قوانین( privacy policy ) کا جاننا بے حد اہم ہے۔ 
علم کی دنیا ڈاٹ اِن( ilmkidunya.in) ایک دینی , ادبی اور معلوماتی ویب سائٹ ہے۔ اس پر  محقق دینی، ادبی اور اصلاحی مضامین شائع کئے جاتے ہیں۔ اس ویب سائٹ کا مقصد اسلامی تعلیمات اور اردو زبان کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ صحیح اسلامی اور عالمی تاریخ سے امت کو روشناس کرانا اور اس کی ترویج و اشاعت ہے۔ انٹرنیٹ پر مثبت مواد کے فراہمی کے ذریعے دشمنانِ اسلام کے پروپیگنڈے اور سازشوں کا انکشاف اور اس کا دندان شکن جواب دینا ہے۔ اسلام اور مسلمانوں کے خلاف ہونے والی سازشوں سے امتِ مسلمہ کو آگاہ کرنے کے ساتھ اس کے مقابلے کی ممکنہ تدابیر پیش کرنا ہے۔
ہم آپ کی رازداری قوانین کی تحفظ کے لیے پر عزم ہیں۔ 

ہم معلومات کیوں اور کیسے جمع کرتے ہیں۔

(۱) ہم آپ سے تبصرہ یا رابطے کے لیے نام اور ای میل کے علاوہ کسی دوسری چیز کا مطالبہ نہیں کرتے۔ آپ کی یہ ذاتی معلومات صرف ہمارے اور آپ کے مابین رہتی ہے۔

(۲) فیس بک یا دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے تبصرہ کرنے پر حفاظتی غرض سے ہم آپ کے کھاتے کی معلومات جمع کرتے ہیں جو ہمارے پاس بطور امانت کے رہتی ہے۔ کسی دوسری پارٹی کو ہم اسے ہرگز منتقل نہیں کرتے۔

(۳) ہم قارئین کی دلچسپی معلوم کرنے کیلیے گوگل انالیٹیک ٹول کا استعمال کرتے ہیں۔ ہمارا مقصد صرف یہ جاننا ہوتا ہے کہ آپ کو کس طرح کے مواد میں دلچسپی ہے، تاکہ مستقبل میں ہم آپ کے لیے آپکے پسندیدہ مضامین آپ تک پہونچا سکیں۔

(۴) کچھ معلومات جب آپ ہماری ویب سائٹ پر وزٹ کرتے ہیں تو خود بخود جمع ہو جاتے ہیں مثلاً آپ کس ملک سے ہماری ویب سائٹ استعمال کر رہے ہیں، آپ کس براوزر، کس فون سے ہماری ویب سائٹ استعمال کرتے ہیں۔ آپ کی زبان کیا ہے۔ ان چیزوں کے اکٹھا ہونے میں ہمارا کوئی عمل دخل نہیں اور نہ ہی ہم ان معلومات کو کسی دوسرے تک منتقل کرتے ہیں۔ 

(۵)اس ویب سائٹ پر شائع ہونے والے مضامین مختلف قلم کاروں کے اپنے ذاتی آراء ہوتے ہیں، ان کے نظریات کیا ہیں،وہ کس مکتبِ فکر سے تعلق رکھتے ہیں، ہمارا ان سے اتفاق ضروری نہیں۔ 

(۶)کسی ایڈ یا کسی لنک کے ذریعے ایک بار جب آپ ہماری ویب سائٹ چھوڑ دیتے ہیں یا کسی دوسری ویب سائٹ پر ویزیٹ کر جاتے ہیں تو آپ ہماری پرائویس پالیسی کے شرائط سے مستثنیٰ ہو جاتے ہیں۔ اس دوسری ویب سائٹ کے پرائویسی پالیسی کے ہم ذمہ دار نہیں۔ ہم آپ کو مشورہ دیں گے کہ آپ ایک بار اس دوسری ویب سائٹ کے پرائویسی قوانین کو ضرور پڑھ لیں۔

(۷)آپ جب ہماری ویب سائٹ سبسکرائب کر لیتے ہیں، یا ہمیں کمنٹ کرتے ہیں تو آپ کی ای میل 📧 ہماری ویب سائٹ محفوظ کر لیتی ہے، جس کا استعمال صرف آپ تک نئی اپڈیٹ اور آپ کے کمنٹ کا جواب دینے کیلئے کیا جاتا ہے۔

(۸) علم کی دنیا ڈاٹ اِن پر اشتہارات(Ads) کے لیے گوگل ایڈسینس کا استعمال کیا جاتا ہے، جو انٹرنیٹ پر آپ کی دلچسپی کی پڑتال کر کے آپ کے لیے مناسب اشتہار (Ad) پیش کرتا ہے، جنہیں آپ چاہیں تو غیر فعال(Remove) کر سکتے ہیں۔ 

(۹) اس ویب سائٹ پر شائع کیے جانے والے تمام مضامین قلم کاروں کی اپنی ذاتی رائے ہوتی ہے، ہمارا اس سے اتفاق ضروری نہیں۔

(۱۰) اس ویب سائٹ پر شائع کیے جانے والے  مضامین کے  تمام حقوق بحق قلم کار محفوظ ہیں۔ بلا اجازتِ قلم کار اس کا استعمال کسی دوسری جگہ اخلاقی اعتبار سے نامناسب اور قانوناً جرم قرار دیا جائے گا۔ ایسا کرنے پر ہماری ٹیم مناسب کاروائی کر سکتی ہے۔