ہمارے بارے میں

’’ علم کی دنیا ڈاٹ اِن ‘‘ www.ilmkidunya.in میں آپ کا خیرمقدم کرتے ہیں، دور حاضر میں اردولکھنےاور پڑھنے والے بنسبت پہلے کے کم ہوتے جارہے ہیں یہ ایک تلخ حقیقت ہے جس کا انکار نہیں کیا جاسکتا، ایک طرف اردو زبان کے ساتھ حکومت کا سوتیلاپن کا رویہ تو دوسری طرف ہماری بے رخی اورلاپرواہی بھی کچھ کم نہیں ہے ، ہم محبّان اردو ہونے کا دم تو خوب بھرتے ہیں جبکہ حقیقت یہ ہے کہ نہ اردو ہم پڑھنا پڑھانا جانتے ہیں اور نہ ہی بولنا ، ہماری اسی لاپرواہی کا نتیجہ ہے کہ ہر جگہ سے اردو ختم کیا جارہا ہے ، آج اردو زبان کی اس حالت کی ذمہ دار جتنی حکومت ہے اس سے کہیں زیادہ ہم ۔

آج کا دورڈیجیٹل دور کہلاتا ہے پوری دنیا انٹرنیٹ کے اردگردگھومتی نظر آتی ہے ،انٹرنیٹ ضروریات زندگی میں شامل ہوچکا ہے ،ایسے حالات میں یہ ضروری تھا کہ وقت کے تقاضے کو دیکھتے ہوئے ایک ایسا پلیٹ فارم اور منچ تیار کیاجائے جہاں سے علم کے پیاسے اپنی پیاس بجھاسکیں ، ہمیں اس بات کا اقرار ہے کہ اس طرح کی اور بھی ویب سائٹس ہیں جہاں سے لوگ فائدہ اٹھارہے ہیں لیکن ہر کام کے بعد مزید کام کی گنجائش باقی رہتی ہے ،کوئی کام آخری کام نہیں ہوتا ،لہٰذا اسی اہم مقصد کے پیش نظر اس ویب سائٹ کا قیام عمل میں آیا ہے ۔

اس ویب سائٹ کا مقصد اردو دان طبقہ یعنی قارئین اور قلم کاروں کو ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کرنا جہاں دونوں طبقہ اپنی سیرابی کا سامان حاصل کرسکے ، ہم ہرطرح کے عناوین پر لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں صرف نظر اس سے کہ ان کے مخصوص نظریات و تصورات کیا ہیں ،انہوں نے کہاں سے تعلیم حاصل کی ہے ، یا وہ کس مکتب فکرکی نمائندگی کرتے ہیں ، ہاں ہم ایسے مواد شائع کرنے کی اجازت بالکل نہیں دیتے جو مخرب اخلاق ،فحش اوراسلامی تعلیمات کے خلاف ہوں اور نہ ہی ایسا مواد شائع کیا جاسکتا ہے جو کسی فرقہ وارانہ تعصب و منافرت کاسبب بنے ۔

ہم قلم کاروں کی آزادئ رائے کا احترام کرتے ہیں اور انہیں مواقع فراہم کرتے ہیں کہ وہ ہرموضوع پراپنے مثبت اور تعمیری خیالات کا اظہار کریں ۔

Ilmkidunya.in [علم کی دنیا ڈاٹ اِن ] پرتاریخ ، ادب ، دینیات، سائنس، معلومات عامہ [General Knowledge] اور حالات حاضرہ سے متعلق عناوین پر مضامین اور مقالات شائع کئے جاتے ہیں جو ہر خاص وعام کیلئے یکساں مفید ہوتے ہیں ، ہمارا مقصد امت کے اندر بیداری اور مثبت سوچ پیدا کرنا ہے، ہم اپنے قارئین و کاتبین کو موقع فراہم کرتے ہیں کہ جو شخص لکھنے کا شوق رکھتا ہے وہ اس ویب سائٹ کا رکن بن سکتا ہے ،ہم پرخلوص استقبال کیلئے تیار ہیں ۔

 احمد             (بانی و مدیر)

انعام الحق                        (بانی و مدیر)

سعید احمد                        (تکنیکی امور)